سیالکوٹ: شہریوں کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی ڈاکوؤں سے غیر محفوظ

Sep 02, 2024 | 23:19:PM

(میاں محمد اشفاق) سیالکوٹ میں ڈاکوؤں سے شہریوں کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی غیر محفوظ ہو گئے۔

سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے سکول جاتے بہن بھائیوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی، ڈاکوؤں کے خوف سے طلبہ اور والدین شدید پریشان ہو گئے، واقع کی فوٹیج بھی منظرِعام پر آ گئی، فوٹیج میں بے لگام ڈاکوؤں کو سکول سے آتے بچوں سے بائیک چھئنتے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچے کا ماں باپ کے بجائے اغوا کار کیساتھ رہنے کا فیصلہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دوسری جانب سیالکوٹ پولیس نے تھانہ رنگ پورہ میں ایف آئی آر درج کر لی، سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے، بڑھتے جرائم سے شہری پریشان اور طلبہ خوف زدہ ہو گئے۔

مزیدخبریں