حیدرآباد: بغیر لائسنس بجلی بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں معروف صنعتکار گرفتار

Sep 02, 2024 | 23:58:PM
حیدرآباد: بغیر لائسنس بجلی بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں معروف صنعتکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حسن) ایف آئی اے حیدرآباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہرکے معروف صنعتکار سیٹھ گوہراللہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں فتح گروپ کے سیٹھ گوہر اللہ کو بغیر نیپرا لائسنس کے بجلی بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، بجلی بنا کر قومی خزانے کو 70 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی ڈاکوؤں سے غیر محفوظ

ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیٹھ گوہر کے ساتھ ملوث ہونے پر حیسکو کے ایک ملازم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، سیٹھ گوہر کے خلاف تحقیقات کر کے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔