آوارہ کتوں کی بہتات، دو روز میں 40افراد کو کاٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انچارج اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال ڈاکٹر مکیش کے مطابق لاڑکانہ میں کتوں نے 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے کاٹ کر 20 افراد کو زخمی کردیا۔گزشتہ 2 روز کے دوران 40 افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے۔ ڈاکٹر مکیش نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرمکیش کے مطابق 2 روز میں مجموعی طور پر آوارہ کتوں نے 40 افراد کو زخمی کیا جبکہ مارچ میں مجموعی طور پر 1800 افراد کتے کے کاٹنے سے زخمی ہو کر ہسپتال لائے گئے تھے۔