باقاعدہ فون آتےہیں جہانگیر ترین کیخلاف یہ خبر چلاؤ۔۔ پی ٹی آئی رہنما

Apr 03, 2021 | 10:56:AM

Read more!

(24نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت میرا میڈیاٹرائل کیاجارہاہے۔میرےخلاف مرضی کی خبریں لگوائی جارہی ہیں۔ سمجھ نہیں آرہی میرےساتھ ایسا کیوں کیاجارہاہے۔

عبوری ضمانت کیلئے لاہور کی سیشن عدالت پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ میرابیٹابےگناہی ثابت کرنےبیرون ملک سےآیا۔ عدالت پیش ہوکرخودکوقانون کےسامنےپیش کیا۔ اب میڈیا میں میری خلاف خبریں لگوائی جارہی ہیں۔ باقاعدہ فون آتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے خلاف یہ چلاؤ۔ فلاں چلاؤ ۔اس چیز کو ہائی لائٹ کرو۔سمجھ نہیں آتی ایسا کیوں ہورہا ہے؟ صرف جہانگیر ترین کی مل کو ہی نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے؟ 

مزیدخبریں