غربت سے تنگ نوجوان نے دو بچوں اور بیوی کو مار کر خود کشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جھنگ میں غربت نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا، حالات سے تنگ شخص نے پہلے اپنے بیوی بچوں کو جان سے مارا اور پھر خود بھی پھندے سے لٹک گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جھنگ کے علاقے حاصل پور میں قتل اور خودکشی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے، تنگ دستی سے مجبور شخص نے بیوی اور دو بچوں کوقتل کرکےخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ندیم نے پہلے اپنی بیوی اور دو بچوں کا گلا گھونٹ کر ان کو موت کے منہ میں پہنچایا اور پھر خود بھی پنکھے سے لگے پھندے پر جھول گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم غربت اور بے روزگاری کے باعث ایک کمرے کے گھر کا کرایہ دینے کے بھی قابل نہیں تھا، مالک مکان کے بار بار اصرار پر دلبرداشتہ ہوگیا اور انتہائی قدم اٹھا لیا۔
بیورو چیف ملتان یاسر شیخ کی رپورٹ کے مطابق ندیم نے کئی کام کیے لیکن مالی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے تھے، اس نے مرنے سے قبل ایک نوٹ لکھا کہ اپنے بیوی بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں، ان کی خواہشات سے دھوکا کیا، انہیں بھی ساتھ لے جارہا ہوں۔