(24نیوز) امریکا میں کیپٹل ہل کی عمارت کے باہر کھڑے سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتبہ حملہ آور نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے حملہ کو ناکام بنادیا جبکہ واقعہ میں حملہ آور سمیت ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور نے کیپٹل ہل کے باہر کھڑے سیکیورٹی اہلکاروں پر پہلے گاڑی چڑھائی اور پھر گاڑی عمارت کے باہر حفاظت کے لئے لگائی گئی رکاوٹوں سے ٹکرادی جس کے بعد حملہ آور گاڑی سے باہر نکلا اور چاقو لیکر سیکیورٹی اہلکار کی جانب بڑھنے لگا، اس دوران پولیس نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر اسے گولی ماردی۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے عمارت سمیت پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمی اہلکاروں اور حملہ آور کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حملہ آور ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔