کورونا کی تیسری لہر مزید 84 زندگیاں نگل گئی، 4723 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 3 لاکھ 47 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 186 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 6 لاکھ 9 ہزار 691 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 28 ہزار 356، سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں 90 ہزار 262، بلوچستان میں 19 ہزار 679، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 60 ہزار 197 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 176 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 523، سندھ میں 4 ہزار 506، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 417، اسلام آباد میں 574، بلوچستان میں 211، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 363 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔