(24نیوز)رجسٹرار ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا ۔
گزشتہ ہفتے دو دن کیس سماعت کے لیے مقرر ہوا لیکن بنچ کی عدم دستیابی پر سماعت نہ ہو سکی ،شہری میاں فیصل نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ،فیصل واڈا 2018 الیکشن میں نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دوہری شہریت رکھتے تھے، فیصل واوڈا نے 2018 میں نامزدگی فارم جمع کراتے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔
اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ کے فیصلے میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ نہیں لیا گیا، اپیل میں استدعا کی گئی کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کرکے فیصل واڈا کو نااہل کیا جائے، فیصل واڈا کو دوہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر نااہل کیا جائے۔