(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو نہ کرنے پر تنقید حیران کن ہے، حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں مکمل طور پر ہمارے عزم پر چل رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ماحول دوست پالیسیاں ہماری مستقبل کی نسلوں کیلئے ہیں، کلین اینڈ گرین پاکستان کی پالیسی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے 10 بلین ٹری سونامی جیسے اقدامات کئے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے ملک میں دریاؤں کو صاف کیا جا رہا ہے۔