پی آئی اے کا برطانوی مہاجرین کیلئےاضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ

Apr 03, 2021 | 14:26:PM
پی آئی اے کا برطانوی مہاجرین کیلئےاضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ
کیپشن: پی آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندی کی 'ریڈ لسٹ' میں شامل کرنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ملک میں مقیم ہزاروں  برطانوی مہاجرین کے لئےاضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن نے 9 اپریل کی ڈیڈ لائن سے قبل اضافی پروازیں اڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے تہوار کی چھٹیوں میں ہزاروں مہاجرین پاکستان آئے تھے اور اب ان کی واپسی ایک مشکل عمل بن گئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کے اس اقدام کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز نے کرایہ 4 لاکھ روپے فی مسافر تک بڑھادیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے نے 9 اپریل سے قبل اپنی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے 4 اپریل سے پی آئی اے کی 5 پروازیں برطانیہ کے لئے اڑان بھریں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی حکومت نے پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا اور فلپائن کو ریڈ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان ممالک سے برطانوی یا آئرش شہریوں کے سوا دیگر مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت