قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس ڈی لسٹ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ نے 5 اپریل کو سماعت کرنا تھی۔ججز کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔سپریم کورٹ نے کیس ڈی لسٹ ہونے کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست کی سماعت براہ راست نشر کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ، عدالت کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی براہ راست نشریات سے متعلق مختصر فیصلہ دیا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ جج کو ضرور فارغ کریں مگر بلیک میل نہ کریں، ایک جج کا بلیک میل ہونے سے بہتر ہے وہ خودکشی کرلے۔ الیکشن کمیشن کےبعد کل عدالت کو بھی کہا جائےگا کہ استعفی دے،یہ عدالت عظمیٰ کے وقارکامعاملہ ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10رکنی فل کورٹ نے کی۔