خشک ہواؤں کی وجہ سے نئی بیماریاں پھیلنے لگیں۔۔۔

Apr 03, 2021 | 16:04:PM

(24نیوز)خشک ہواؤں کی وجہ سے نئی بیماریاں پھیلنے لگیں ، ناک سے خون بہنا اور اچانک کرنٹ لگنا معمول بن گیا۔

دھول اڑاتی ہواؤں نے اسلام آباد اور گرد و نواح کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ خشکی بڑھنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن اور ناک سے خون بہنا معمول بن گیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں خشک موسم کی وجہ سے لوگوں میں یہ علامات پائی جارہی ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ماسک پہنیں اور پانی زیادہ پئیں ۔ دھوپ میں باہر نہ نکلیں تو ان بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔موسم بدلنے سے بیماریاں بڑھنے کے حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے ناک سے خون بہنا معمولی علامات ہیں جس سے پریشان نہیں ہونا چاہئے ۔

مزیدخبریں