پورے ملک میں 65 سالہ افراد کی واک ان ویکسینیشن کا آغاز

Apr 03, 2021 | 16:10:PM
65سالہ افراد کی ویکسی نیشن شروع
کیپشن: 65سالہ افراد کی ویکسی نیشن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آج سے ملک بھر میں 65 سال کی عمر کے افراد کی واک ان کورونا ویکسینیشن  کا آغاز ہوگیا۔

 حکام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق 65 سال کے افراد کو واک ان ویکسین لگوانے کے لیے شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا۔اُنہوں نے بتایا کہ 65 سال کے افراد کی آن اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت بھی ہے۔ حکام کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگنا شروع ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 697 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو چکی ہے۔