(24نیوز)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا صفایا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ماحولیاتی کانفرنس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی نہیں آپ نالائقی، منہگائی اور کرپشن کا سونامی لانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مافیااور اے ٹی ایم کے تحفظ کے لیے بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا سونامی لایا گیا۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس نے نہ بلا کر وزیراعظم کو پیغام دیا کہ آپ اپنا تجربہ اپنے پاس رکھیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ماحولیاتی کانفرنس کی دعوت نہ آنے پر ہونے والے شور پر حیران ہیں۔عمران خان نے کہا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کی پالیسی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ہیں۔
عمران خان ے کہا تھا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے 10 بلین ٹری سونامی جیسے اقدامات کیے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ملک میں دریاؤں کو صاف کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے 7 سال میں اس حوالے سے وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، خیبرپختون خوا سمیت ملک بھر میں ماحول دوست پالیسیوں کی آج دنیا معترف ہے۔