وزیراعظم کے پروگرام ”کوئی بھوکا نہ سوئے “ کا دائرہ کار وسیع کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کاکہناہے کہ وزیراعظم کے پروگرام ”کوئی بھوکا نہ سوئے “ کا دائرہ کار وسیع کیا جارہاہے ،وزیراعظم آنیوالے ہفتے میں پشاور ،لاہوراورفیصل آباد میں پروگرام کا اجرا کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناہے کہ تینوں شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پروگرام شروع ہوگا،وزیراعظم کی ہدایت پرگاڑیوں کے ذریعے گرم کھانامختلف مقامات تک پہنچایاجائےگا ،فیصل جاوید نے کہاکہ مستحق،محنت کش،مزدور اور وسائل نہ رکھنے والے افرادمفت کھانے سے مستفید ہوں گے۔
ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں مستحق افراد کا مقام ہے، وزیر اعظم کی پالیسیوں کا محوربھی غربا اور عام لوگوں کو سہولتیں بڑھانا ہے، راولپنڈی اوراسلام آباد میں ہرروز ہزاروں لوگوں تک مفت کھانا پہنچایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے249کراچی ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی کا گورنر سندھ پر مداخلت کا الزام