پارلیمانی سیاست کیلئے شہبازشریف،حمزہ کے ساتھ رابطہ رکھنا پڑے گا اور رکھیں گے،بلاول بھٹو زرداری

Apr 03, 2021 | 17:51:PM
 پارلیمانی سیاست کیلئے شہبازشریف،حمزہ کے ساتھ رابطہ رکھنا پڑے گا اور رکھیں گے،بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ جس کو بھی نامزد کرے گی ہم اس سے بات کریں گے ، ہم کسی قسم کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق صحافیو ں سے بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں وضاحت کرنا چاہتاہوں کہ یہ فیصلہ ن لیگ کی قیادت کا ہو گا وہ جس کو بھی نامزد کریں گے ہم اس سے بات کریں گے چاہے وہ مریم نواز ، حمز ہ شہباز ، شہبازشریف یا نوازشریف خود ہوں ۔
 ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ ہم کسی لڑائی میں پڑنا چاہتے ہیں، یہ بات درست ہے کہ شہبازشریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں جبکہ حمزہ شہباز پنجاب میں قائد حزب اختلاف ہیں ، وہ کافی دیر جیل میں رہے ، ہمیں ضروری پارلیمانی سیاست کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کے ساتھ رابطہ رکھنا پڑے گا اور رکھیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی ایم ایف ڈیل سے غریب عوام کوتکلیف پہنچے گی، موجودہ دورمیں ریلیف صرف امیروں کیلئے ہے۔سٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی ہرفورم پرمخالفت کریں گے،پاکستان معاشی ترقی میں افغانستان،بنگلادیش سے پیچھے ہے، پاکستان میں مہنگائی بنگلادیش،افغانستان سے زیادہ ہے۔غربت میں اضافہ ہورہاہے لیکن حکومت کے پاس حل نہیں،کون سی حکومتی ٹیم تھی جس نے100روزمیں مسائل حل کرناتھے؟ پی ٹی آئی کی ایم ایف ڈیل کی پہلے روزسے مخالفت کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ صرف پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کی مخالفت کررہی ہے، ہمارے باقی دوست تواپوزیشن سے ہی اپوزیشن کررہے ہیں،اس کافائدہ عمران خان کوہورہاہے، چھوٹے ایشوزکے بجائے حکومت مخالف تحریک پرتوجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے249کراچی ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی کا گورنر سندھ پر مداخلت کا الزام