شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کااہم دہشتگردمارا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد اشرف اللہ کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا ،اشرف اللہ ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز پر حملوں اوربھتہ خوری میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی سیاست کیلئے شہبازشریف،حمزہ کے ساتھ رابطہ رکھنا پڑے گا اور رکھیں گے،بلاول بھٹو زرداری