(24 نیوز)محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تحت لاہور آرٹس کونسل نے مستحق فنکاروں میں نوے لاکھ روپے تقسیم کر دئیے
تفصیلات کے مطابق 120فنکاروں کو مختلف کیٹیگریز میں ہیلتھ، شادی الائونس اور ایمرجنسی الائونس کے تحت پیسے تقسیم کئے گئے ۔ہیلتھ اور شادی الائونس والے فنکاروں کو پچاس ہزار جبکہ دیگر مستحق فنکاروں کو تیس ہزار روپے دئیے گئے ۔یہ رقم آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے ہٹ کر دی گئی ہے ۔سپورٹ فنڈ سے پانچ ہزار ماہانہ ملتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمانی سیاست کیلئے شہبازشریف،حمزہ کے ساتھ رابطہ رکھنا پڑے گا اور رکھیں گے،بلاول بھٹو زرداری