سرکاری سکولوں کی موجیں، صوبائی وزیر تعلیم نے اہم اعلان کردیا

Apr 03, 2021 | 18:44:PM

(24 نیوز)سرکاری سکولوں میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ڈیٹا سم فراہم کرنے کا فیصلہ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے سی ای او جاز عامر ابراہیم کی ملاقات، سکولوں کو معیاری ریٹ پر ڈیٹا سم فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے منتخب سرکاری سکولوں میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ڈیٹا سم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے سی ای او جاز عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرکاری سکولوں میں آن لائن ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے معیاری ریٹ پر انٹرنیٹ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کیلئے جلد ایم او یو سائن کیا جائے گا، معاہدے کے تحت اساتذہ کو بھی ڈیٹا سمیں فراہم کی جائیں گی۔


دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ٹیچرز یونین نے پنجاب بھر کی اساتذہ تنظیموں کو کورونا ویکسین لگوانے کا مطالبہ کریا ہے۔ نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن آصف گوہر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ کو کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے، کورونا وبا کی وجہ سے اب تک درجنوں اساتذہ وفات پاگئے ہیں۔
چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین سردار حمید اللہ باگھوڑی نے کہا ہے حکومت ارکان پارلیمنٹ اور ان کی فیملیز کو کورونا ویکسین لگا رہی ہے تو اساتذہ کو بھی لگائی جائے۔ جنرل سیکریٹری آل ٹیچرز ایسوسی ایشن انعام اللہ بھٹی نے مطالبہ کیا اساتذہ اور طلبا کی زندگیاں اہم ہیں، اساتذہ کا روزانہ سینکڑوں بچوں سے میل جول ہوتا ہے، حکومت فوری طور پر کرونا ویکسین کا انتظام کرے۔
یہ بھی پڑھیں :چینی سیکنڈل میں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ،شہزاد اکبر

مزیدخبریں