کورونا سے جاں بحق لوگو ں کی اب تدفین کیسے ہوگی؟جانئے 

Apr 03, 2021 | 19:33:PM
 کورونا سے جاں بحق لوگو ں کی اب تدفین کیسے ہوگی؟جانئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تدفین بھی طے شدہ ایس او پیز کے مطابق کرانے کےلیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا، ہسپتال انتظامیہ فوت ہوجانے والوں کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دے گی، جنازہ اور تدفین بھی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کوروناوائرس سے جاں بحق شہریوں کاجنازہ اور تدفین ایس اوپیزکےمطابق کرانےکی ٹھان لی. ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایس او پیز کے مطابق کرانے کےلیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا،ڈپٹی کمشنر لاہور کہتے ہیں کہ جنازہ اور تدفین بھی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ہوسکے گی ۔ریسکیو 1122 ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سول ڈیفنس کے عملے کی نگرانی میں غسل، جنازہ اور تدفین ہوگی غسل، نماز جنازہ اور تدفین کے دوران سرکاری اداروں کے اہلکار حفاظتی کٹس پہنیں گے۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہر کے 18 ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو خط لکھ دیا ہے جن میں جناح ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، ایکسپو سنٹر، گنگا رام ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، اتفاق ہسپتال، عادل ہسپتال بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال، نیشنل ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال، فاطمہ میموریل ہسپتال، فاروق ہسپتال ٹھوکر نیاز بیگ، فاروق ہسپتال علامہ اقبال روڈ، پی کے ایل آئی ہسپتال اور یونیورسٹی آف لاہور  شا مل ہیں.

واضح رہے کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تدفین ایس او پیز کے مطابق نہیں ہو رہی تھی، اس وجہ سے خط لکھا گیا ہےجبکہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: بے باک اداکارہ مائرہ خان نے ایسی جگہ ٹیٹو بنوا لیا جو پاکستانی خواتین چھپا کر رکھتی ہیں، تصویر وائرل