وزیراعظم پہلے 10 بارسوچیں، پھرڈٹ جائیں ، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا، ان کاکہناہے کہ وزیراعظم پہلے 10 بارسوچیں پھر فیصلہ کریں،وزیراعظم جب فیصلہ کرلیں تو پھرڈٹ جائیں ۔
گورنر چودھری سرور نے کہاکورونا کی تیسری لہر برطانیہ سے آئی ،جہاں سے لہر آئی اس نے پاکستان پر ہی پابندی لگادی ، ان کاکہناتھا کہ میں نے زندگی میں جو وعدہ کیا ہمیشہ پورا کیا ۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے بچوں سے کل ملاقات ہوئی،بچوں کے پاس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وی سی کا نو ٹی فکیشن تھا،احتجاج پر بیٹھے بچوں کے پاس نوٹی فکیشن میری طرف سے جاری نہیں کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ حکومت 2027 تک فاٹا کے بچوں کی ذمہ داری اٹھائے تو ٹھیک ورنہ خود اٹھاؤں گا ،مختلف حکومتیں حاتم طائی بن کر وعدے کرتی رہیں،ماضی کی حکومتوں نے یونیورسٹیوں کو فنڈز فراہم نہیں کئے۔
یہ بھی پڑھیں: باپ سے ووٹ کیوں لیا؟ اے این پی بھی پی پی سے ناخوش