مفاد کیلئے بننے والا پی ڈی ایم اتحاداپنے انجام کو پہنچ گیا، شاہ محمود قریشی

Apr 03, 2021 | 20:09:PM

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو اپنے ایجنڈے کے حصول میں ناکامی ہوئی، پی پی اور ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کیلئے گھروں سے نکلنے والے واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے، پہلے دن کہا تھا لٹیروں کا غیر فطری اتحاد دیر پا چلتا نظر دیکھ رہا ۔اپوزیشن کے پاس عوامی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ غربت کا خاتمہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہندوستان کے پاکستان کے تعلقات معمول پر آ چکے ہیں اور تجارت کھل چکی ہے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات نارمل نہیں ہیں،۔حکومت کا واضح فیصلہ ہے پاکستان موجودہ حالات میں بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ہمارے منشور کاحصہ اور سیکرٹریٹ کاقیام جنوبی پنجاب صوبے کی پہلی سیڑھی ثابت ہوگا۔وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطہ کرکے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی غلط فہمی کا ازالہ کردیا ہے۔ انشا اللہ پنجاب سیکرٹریٹ کو بھر پور اختیارات کے ساتھ مکمل طور پر فنگشنل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :کچھ ہدایتکاروں نے ’ ناجائزفائدہ اٹھانے‘ کی کوشش کی، بھارتی اداکارہ

مزیدخبریں