پیپلزپارٹی کیساتھ بات ہو سکتی ہے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کیساتھ ہر چیز پر بات ہو سکتی ہے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحادیوں کیساتھ ہاتھ ملایا، بے اصولی کیساتھ پیپلزپارٹی کو ساتھ نہیں چلایا جاسکتا۔ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم میں کتنی جماعتیں ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا،پنجاب میں کسی کے بھی ساتھ ووٹ کی لین دین نہیں ہوئی۔لیگی رہنما نے کہاکہ پی پی غلطی کی وضاحت نہیں کر سکتی، اس لئے غلطی مانے،پی پی شہبازشریف اور حمزہ کااستعفیٰ لے اور اپنے استعفے دے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے بنا تھا کسی ایک جماعت کی سہولت کاری کیلئے نہیں، فیصل کریم کنڈی