کالعدم جماعت الدعوہ کے 6 رہنماﺅں کیخلاف تہلکہ خیز فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوہ کے 6 رہنماﺅں کو فنڈز اکٹھا کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے اے ٹی سی جج اعجاز بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا اور پروفیسر ظفر اقبال، محمد یحییٰ مجاہد، نصراللہ، سمیع اللہ اور عمر بہادر کو کالعدم جماعت کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے جرم میں 9، 9 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔عدالت نے مجرمان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
واضح رہے کہ لاہور کی ہی انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کیس میں کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو مجموعی طور پر ساڑھے 15 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں عجیب الخلقت مخلوق کی پیدائش،ویڈیو وا ئرل