(24 نیوز)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیا اس حکومت نے 2 روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا؟ ملک میں کیا ہورہا ہے سب کو نظر آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے مودی کو خط لکھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، وزیر اعظم نے خط میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا ذکر تک نہیں کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا چینی کسی اور ملک سے نہیں منگوائی جا سکتی؟،وزیر اعظم اس کا جواب دیں ،کیا ہم نے یواین کی قراردادوں سے ہٹ گئے ہیں؟،وزیراعظم اس متعلق پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیا اِس حکومت نے 2 روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا، حکومت کے رویے اور فیصلے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کس قسم کے حکمران مسلط کئے جاتے ہیں؟ یہ وہی حکومت ہے جس نے 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کرکے بحران پیدا کیا اور 55 روپے کلو والی چینی 110 روپے کلو کی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں :اداکارہ ثوبیہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا