(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کی مرکزی مجلس شوریٰ کا 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیاگیا۔
ترجمان اسلم غوری کاکہناہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مکمل صحت یاب نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کیاگیا،مرکزی شوریٰ کے آئندہ اجلاس کی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائےگا۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چند دنوں سے بیمار ہیں اور انہوں نے سیاسی سرگرمیاں ترک کررکھی ہیں، سربراہ پی ڈی ایم صحتیابی کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ ضمنی انتخابات 10 اپریل کو ہی ہوں گے، صوبائی الیکشن کمشنر