کراچی ، 1947کے بعد اپریل میں ہیٹ ویو کا نیا ریکارڈ بن گیا

Apr 03, 2021 | 22:56:PM
کراچی ، 1947کے بعد اپریل میں ہیٹ ویو کا نیا ریکارڈ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کراچی میں پانچ روزہ ہیٹ ویو کے دوران آج کا دن گرم ترین رہا،دوپہر دو بجے پارہ 43.6 ڈگری سینٹی گریڈکو چھو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی ہوائیں 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہیں،جس کے باعث درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگیا اور درجہ حرارت44ڈگری سے کم ہوکر 42ڈگری پر آگیا ،ہوا میں نمی کا تناسب 14فیصد ہے۔ شہر میں 30مارچ سے گرمی کی پہلی لہر کا آغاز ہوا اورآج گرم ترین دن رہا،دوپہر 2 بجے تک درجہ حرارت 43.6 ڈگری تک پہنچ گیا۔ اپریل کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 34.7 ڈگری ہے، اس سے قبل 14 اپریل 1947کو اب تک کا سب زیادہ درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2002 میں اپریل میں درجہ حرارت 43.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خا ن کب فون پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔۔شیڈول جاری