مولانا فضل الرحمان سے نوا ز شریف کا ٹیلی فونک را بطہ ،خیریت دریافت کی

Apr 03, 2021 | 23:43:PM


 (24 نیوز)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی ناسازی طبعیت، قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی۔
 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔ محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
میا ں نوا ز شریف نے مکمل صحت یابی تک مولانا کو آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ مولاناصاحب سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔ آپ اپنے کمرہ سے تب تک باہر نہ آئیں جب تک مکمل صحت یاب نہ ہو جائیں۔آپ صحت یاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے۔
 مولانا فضل الرحمن نے بھی نواز شریف کے خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کے دو نئے ریکارڈز۔۔

مزیدخبریں