وزیراعظم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خا ن کے بعد اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس سے پہلے متحدہ اپوزیشن کی اہم بیٹھک ہوئی ۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان بھی شریک تھے ۔ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی بڑا ایکشن لے لیا ۔ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرادی گئی ۔اسپیکر اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر سو سے زائدارکان کے دستخط ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک ایاز صادق،خورشید شاہ،نوید قمر،شاہدہ اخترعلی نے جمع کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا