گورنر پنجاب کو برطرف کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو سپیکر پنجاب اسمبلی اور نئے وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد حکومتی امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی شکایت پر برطرف کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے چودھری محمد سرور کی شکایت کی، انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کیلئے مہم چلا تے رہے ہیں اور پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی مخالفت کرتے رہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئےصدر عارف علوی کو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی برطرفی کے لئےایڈوائس کیا۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وفاقی وزیر فواد چودھری نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو بر طرف کر دیا گیا ہے تاہم اب ان کی برطرفی وجہ بھی سامنے آگئی ۔
یہ بھی پڑھیں: نئے وزیراعلیٰ کےانتخاب سے قبل پی ٹی آئی کو پھر بڑا دھچکا