(ویب ڈیسک)حکومت نے اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دے دیا ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ،
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیر قانون فواد چودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ کو ایک میٹنگ ہوتی ہے اور اس کے ایک روز بعد 8 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے سفیر کو 7 مارچ کو ایک میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے، اس میں دوسرے ممالک کے حکام بھی بیٹھتے ہیں، ہمار ے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاری ہے، اس وقت تک پاکستان میں بھی کسی کو پتہ نہیں تھا کہ تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے۔
بڑا سرپرائز ۔۔ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد
Apr 03, 2022 | 12:14:PM