گورنر پنجاب کی برطرفی۔مولانا جلیل شرقپوری کا ردعمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رکن صوبائی اسمبلی مولانا جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ چودھری محمد سرور کو ہٹانے کا دکھ ہوا ہے اور جو بھی چودھری محمد سرور کا حکم ہوگا اسکے مطابق ووٹ دیں گے.
تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری محمد سرور جیسے سنئیر ، پرخلوص ورکر کے بارے میں پی ٹی آئی کا فیصلہ ہمارے لئے انکے ساتھ ہماری بھی بڑی محبت ہے ہمارے لئے انہیں ہٹانے کا فیصلہ بڑا تکلیف دہ ہے،انہوں نے کہا کہ ان جیسے مخلص ورکر کے بارے میں فیصلہ افسوسناک ہےہم اس فیصلے کی تائید نہیں کرسکتے ۔ تحریک انصاف نے جہاں بڑی سیاسی غلطیاں کیں ، یہ بھی انکی بڑی غلطی ہے۔
مولانا جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ ہم چودھری محمد سرور کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو بھی چودھری محمد سرور کا حکم ہوگا اسکے مطابق ووٹ دیں گے.
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کو برطرف کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی