پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی

Apr 03, 2022 | 12:54:PM

(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں ارکان  بڑی تعداد میں موجود ہیں، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے وزارت اعلی کے امیدوار پرویز الہی ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ عبد العلیم خان گروپ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز نے عبدالعلیم خان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کے گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب ترین گروپ بھی پنجاب اسمبلی میں آج حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔ 

مزیدخبریں