غیر آئینی اقدامات ،عامر لیاقت نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ۔
ٹویٹر پر عامر لیاقت حسین نے کہا ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کر رہی تھی، اس لیے میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن اپوزیشن نے جو کیا درست کیا اور آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ”پاکستان کھپے“ ثابت کر دکھایا۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا، دروازے بند تھے لیکن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے، صدر مملکت، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سب آئین کو جواب دہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی سنبھال لی