آرٹیکل 69 کے تحت عدالت کو سپیکر رولنگ پر نوٹس کا اختیار نہیں ، فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت کو سپیکر رولنگ پر نوٹس کا اختیار نہیں ،عدالت نے پیپلزپارٹی کی رولنگ کیخلاف اسٹے کی درخواست مسترد کردی،اب ہمیں عدالت کے سامنے اپنے کیس کورکھنے کاموقع ملے گا ۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں،سڑکوں پرہوتے ہیں،ان کے چہرے اترے ہوئے ہیں،آنکھوں میں آنسو ہیں، چوں چوں کامربہ چاہتاتھاحکومت چلی جائے،حکومت چلی گئی، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 90روزمیں الیکشن ہونے ہیں، پی ٹی آئی آپ کو چیلنج کر رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ تخت پاکستان کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے باہر سے نہیں ہو گا، شہباز شریف نے جو الفاظ اپنے لیے بولنے تھے قوم کیلئے بول دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ ملکی صورتحال، نوازشریف حکومت پر برس پڑے