حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے تو اپوزیشن کو اب الیکشن کا خوف کیوں؟وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے عام انتخابات کے مطالبے پر پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے ،یہ چلا چلا کر بتا رہے تھے حکومت ناکام اور عوامی حمایت کھو چکی ہے،حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے تو انہیں اب الیکشن کا خوف کیوں؟۔
عام انتخابات کےہمارے اعلان پر PDM کے ردِعمل پر حیران ہوں۔ اِنہوں نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئےہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ جمہوری لوگ حمایت کیلئے عوام کے پاس ہی جاتے ہیں ،پی ڈی ایم کیلئے بہتر نہیں سازش کا حصہ بننے کے بجائے الیکشن قبول کرے ،پی ڈی ایم کھلم کھلا وفاداریاں خرید کر قوم کی اخلاقی اقدار تباہ کر رہی ہے ۔
کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلۂ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکی بجائے انتخابات قبول کریں؟#WhyScaredOfElections
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2022
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا سیاسی حالات پر لئے گئے نوٹس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ