حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے تو اپوزیشن کو اب الیکشن کا خوف کیوں؟وزیراعظم 

Apr 03, 2022 | 20:11:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے عام انتخابات کے مطالبے پر پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے ،یہ چلا چلا کر بتا رہے تھے حکومت ناکام اور عوامی حمایت کھو چکی ہے،حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے تو انہیں اب الیکشن کا خوف کیوں؟۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ جمہوری لوگ حمایت کیلئے عوام کے پاس ہی جاتے ہیں ،پی ڈی ایم کیلئے بہتر نہیں سازش کا حصہ بننے کے بجائے الیکشن قبول کرے ،پی ڈی ایم کھلم کھلا وفاداریاں خرید کر قوم کی اخلاقی اقدار تباہ کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا سیاسی حالات پر لئے گئے نوٹس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ

مزیدخبریں