ازخود نوٹس سماعت: شہباز گل اور محمد زبیر کے درمیان دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی تحلیل کئے جانے پر ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی شہبازگل اور لیگی رہنما و سابق گورنرسندھ محمد زبیر کے درمیان دلچسپ مکالمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ جاتے ہوئے صحافی کے سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں بھی جیت گئے اور یہاں بھی جیت جائیں گے۔اس موقع پر قریب کھڑے شہباز گل نے مسکراتے ہوئے محمد زبیر سے ہاتھ ملا یا اور پوچھا کہ کیا حال ہیں آپ کے ، صحت ٹھیک ہے؟ اس پر محمد زبیر نے کہا کہ ابھی تک تو ٹھیک ہے ،یہ جواب سن کر محمد زبیر کے وہاں سے جانے کے بعد بھی شہباز گل کھکھلا کر ہنستے رہے۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا آمنا سامنا، کیا آپ ٹھیک ہیں، ؟ شہباز گل کا طنز
— Saqib Virk (@SaqibVirkPK) April 3, 2022
ابھی تک تو ٹھیک ہیں، لیگی رہنما کا جواب
اوئے ہوئے ہوئے ہوئے ،،،، شہباز گل کی ذو معنی ہنسی نے اپوزیشن کے زخم تازہ کردیئے
#surprise pic.twitter.com/obJvCSPn10
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا سیاسی حالات پر لئے گئے نوٹس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ