ازخود نوٹس سماعت: شہباز گل اور محمد زبیر کے درمیان دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل 

Apr 03, 2022 | 20:45:PM

(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی تحلیل کئے جانے پر ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی شہبازگل اور لیگی رہنما و سابق گورنرسندھ محمد زبیر کے درمیان دلچسپ مکالمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ جاتے ہوئے صحافی کے سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں بھی جیت گئے اور یہاں بھی جیت جائیں گے۔اس موقع پر قریب کھڑے شہباز گل نے مسکراتے ہوئے محمد زبیر سے ہاتھ ملا یا اور پوچھا کہ کیا حال ہیں آپ کے ، صحت ٹھیک ہے؟ اس پر محمد زبیر نے کہا کہ ابھی تک تو ٹھیک ہے ،یہ جواب سن کر محمد زبیر کے وہاں سے جانے کے بعد بھی شہباز گل کھکھلا کر ہنستے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا سیاسی حالات پر لئے گئے نوٹس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ

مزیدخبریں