(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا،پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈلو نے ملاقات کی تھی ،ڈونلڈلو امریکا کا اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ فار ساﺅتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا،اللہ کا شکر ہے ملک کے خلاف سازش ناکام ہو گئی ،بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا سپیکر نے مسترد کردیا، قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا بیرونی سازش ہے ، قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف تھے،ان کا کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد بیرون ملک سازش تھی یہ ساراایک کنکشن تھا،قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کا تیا پانچہ کیسے ہوا ۔وزیراعظم نے اندرونی کہانی بیان کر دی