(24 نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد ملازمین کو دو دن کی چھٹی دےدی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے ملازمین نے ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باوجود کام کیا،اس لئے پیر اور منگل کو ملازمین کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے، نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ پیر اور منگل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا