بھارت۔ انتہاپسند ہندوﺅں کا مسجد حملہ۔املاک کو آگ لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کرولی میں مشتعل ہندوﺅں کی جانب سے مسجد پر پتھرﺅا کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے جس کے بعد شہر میں کرفیو لگا دیا گیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ہندو تنظیموں کی جانب سے کرولی شہر میں چیتر نوراتری کے پہلے دن موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی جان بوجھ کر مسلم علاقوں سے گزاری گئی۔ریلی کٹواڑا بازار پہنچی تو یہاں کچھ شرپسند اور جنونی ہندوﺅں نے مسجد پر پتھرا ﺅکیا، مسلمانوں کی جانب سے مسجد کا دفاع کیا گیا جس پر مشتعل ہندوﺅں نے مسلمانوں پر پتھرا ﺅشروع کر دیا اور مسلمانوں کی املاک کو آگ لگا دی گئی، جس سے متعدد دکانیں جل گئیں۔پتھرا ﺅمیں 42سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ،مقامی انتظامیہ نے کشیدہ حالات کے باعث کرولی میں کرفیو نافذ کر دیا اورعلاقہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ،پولیس کے مطابق پتھرﺅ کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور چھ دکانوں کو آگ لگا دی،انتظامیہ نے لوگوں سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا