حکومت کا غیرآئینی اقدام، ایک اور ڈپٹی اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایک اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کاشف سرور پراچہ نے حکومت کے غیر آئینی اقدام پر احتجاجاً استعفیٰ دےدیا۔
کاشف پراچہ نے استعفیٰ دینے کی وجوبات بتاتے ہوئے کہاکہ حکومت کو خدمات قانون کی بالادستی کیلئے دیں، موجودہ حالات کے تناظر میں مستعفی ہو رہا ہوں، کاشف پراچہ کا کہناتھا کہ ڈپٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل دونوں عہدوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں فرائض انجام نہیں دے سکتا، کاشف پراچہ نے اپنا استعفیٰ وزارت قانون کو بھجوادیا۔
یا درہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی ، آج آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، مزید حکومت کا دفاع نہیں کر سکتا، غیرجمہوری اور غیر آئینی اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے ساتھ تو کچھ نہیں جو ہوا ہے اس ملک کے ساتھ ہوا ہے اور کسی آمر کے دور میں تو ایسے اقدام کی توقع کی جا سکتی ہے مگر جمہوری دور میں نہیں۔ آج ڈپٹی سپیکر کا اقدام قانون کی خلاف ورزی ہے ، آج جو ہوا ان کی خواہشات کے مطابق ہوا مگر آئین کے مطابق نہیں ہوا ، سپریم کورٹ کو اس معاملے پر از خود نوٹس لینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان وزیراعظم نہیں رہے