(ویب ڈیسک)چاند کی مٹی کے جمع کئے گئے سب سے پہلے نمونے کو تقریباً 10 لاکھ پانڈزکی قیمت کے ساتھ فروخت کےلئے پیش کر دیا گیا۔یہ مٹی 1969 میں چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلا باز نیل آرمسٹرانگ نے ایک اور خلا باز کی مدد سے جمع کی تھی جس کو بعد ازاں ناسا کے سپرد کر دیا گیا تھا۔
اس قیمتی شے کو بعد میں امریکی ریاست کینساز میں قائم اسپیس میوزیم سے چرالیا گیا تھا۔یو ایس مارشلز آفیشلز کی جانب سے اس کو غیر ارادی طور نیلام کرنے کے بعد 2015 میں خاتون وکیل نینسی کارلسن نے اس شے کو 700 پانڈز میں خریدا۔اب اس کو نیو یارک میں بونہیمز نامی نیلامی کی کمپنی میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔اب کی بار اس کی قیمت سات برس قبل کی قیمت سے 1400 گنا سے زیادہ رکھی گئی ہے۔بونہیمز کمپنی میں ایک اسپیشلسٹ ایڈم اسٹیک ہاﺅس کے مطابق یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ اپولو مشن کا ایک تصدیق شدہ نمونہ نیلامی میں بیچا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نایاب تبرک ہے جو انسان کی کامیابی کی بلندی کی نشان دہی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت کا غیرآئینی اقدام، ایک اور ڈپٹی اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی
ہے کوئی خریدار۔۔چاند کی مٹی فروخت کیلئے پیش
Apr 03, 2022 | 23:48:PM