پنجاب اور کے پی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب اور کے پی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر خصوصی بنچ کا حصہ ہونگے ۔
جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل کی معذرت کے بعد دو بار بنچ ٹوٹ چکا ہے ۔
گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کی،پی ٹی آئی وکیل علی ظفر اور الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔
اٹارنی جنرل،نگران حکومتوں اور گورنر کے پی کے وکلا دلائل دیں گے،حکومتی اتحادی جماعتوں نے کیس کی سماعت کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ،عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کر رکھا ہے ،اٹارنی جنرل سے فنڈز اور سیکورٹی کی فراہمی سے متعلق جواب طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے متعلق کیس؛ 31 مارچ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری