والد کے انتقال پر ایمن خان کا سب سے مضبوط سہارا کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو اس وقت چھوٹے بھائی معاذ نے انہیں بہت حوصلہ دیا اور وہ ان کا مضبوط سہارا بھی بنا تھا۔
دو مقبول بہنوں اور اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے والد کا انتقال دسمبر 2020 میں ہوا تھا، اس وقت انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں سب سے زیادہ حوصلہ کس نے دیا تھا ان واقعات کا ذکر ایمن خان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کیا۔
View this post on Instagram
ایمن خان نے کہا کہ ان کے والد پندرہ، سولہ دن تک اسپتال میں داخل رہے تھے، جس کے بعد 31 دسمبر 2020 کو ان کے والد دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
اس موقع پر ان کے چھوٹے بھائی معاذ نے دونوں بہنوں اور ہماری والدہ کو بہت سہارا دیا تھا اور معاذ بہت مضبوط نظر آرہا تھا، یہ دیکھ کر مجھے بہت حیرت ہوئی کہ 19 سال کا ایک لڑکا کتنا مضبوط ہے۔
ایمن خان نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد میں اپنی والدہ کے ساتھ کافی وقت گزارتی ہوں اور اکثر ان کے گھر بھی چلی جاتی ہوں جبکہ ہفتے میں پورا ایک دن ان کے ساتھ گزارتی ہوں اور انہیں باہر لے کر بھی جاتی رہتی ہوں۔