پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب سمیت اوپیک ممالک نے خام تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب نے مئی سے تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، سعودی خبرایجنسی کے مطابق اگلے ماہ سے تیل کی پیداوارمیں روزانہ کی بنیاد پر 5 لاکھ بیرل کمی کی جائے گی، سعودی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی سال 2023 کے آخر تک کی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق پیداوار میں کمی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل اضافے کا امکان ہے۔