روپیہ سستا،ڈالر مزیدمہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)آئی ایم ایف پروگرا م میں تاخیر اور طلب پر روپیہ مزید کمزور ہوگیا ، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 283.79 روپے سے بڑھ کر 285 روپے پر پہنچ گیا -
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ہی ڈالر کا لین دین شروع ہوتے ہی روپیہ کمزور اور ڈالر تگڑا ہوگیا،ابتدا میں امریکی ڈالر 96 پیسے مہنگا ہوا جوبعد میں 283.79 روپے سے بڑھ کر 285 روپے پر پہنچ گیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر ڈالر 2 مارچ کی بلند ترین سطح 285.09 روپے کی طرف بڑھ رہا ہے ،ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت مزید بڑھ جائے گی ،ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کی رفتار مزید بڑھے گی۔
ضرور پڑھیں :برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ