(علی رامے) نگران وزیر اعلٰی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور کے تمام اہم ثقافتی و سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش کا فیصلہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں موجود تمام اہم ثقافتی مقامات کی بحالی اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، آغا خان فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے بادشاہی مسجد، شالامارباغ، مقبرہ جہانگیر اور مقبرہ نورجہاں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ جبکہ اجلاس میں شالامارباغ، مقبرہ جہانگیر اور مقبرہ نورجہاں کو والڈسٹی آف لاہوراتھارٹی کےزیرانتظام کرنے کی تجویز دی گئی اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں: اب کسی بھی شہر کے رہائشی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے
اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ بادشاہی مسجد لاہو ر کی پہچان او رشناخت بن چکی ہے، بادشاہی مسجد کی عمارت کے دیگر حصوں کی بھی تزئین و آرائش کی جائےگی، بادشاہی مسجدکی بحالی ، تزئین وآرائش کیلئےدرکارتمام فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے بادامی باغ تک بحالی کا پراجیکٹ 22 ملین یورو کی لاگت سےمکمل ہو گا، شاہی قلعہ کے 24 تاریخی مقامات میں سے 15 پر بحالی کا کام تکمیل کے قریب ہے اوربارود خانہ مطبخ کی بحالی سیاحوں کیلئے دلکشی کا باعث بن رہی ہے۔