اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا جائیں گے

Apr 03, 2023 | 12:25:PM
اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا جائیں گے
کیپشن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار  (فائل فوٹو)
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہی دینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 تا 16 اپریل امریکا کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ  عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائےگا۔

سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی وزیرخزانہ کے ساتھ امریکا جائیں گے، دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے علیحدہ ملاقات کی جائے گی، وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔

عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم وضبط سے آگاہ کیا جائےگا۔